سندھ میں پیپلز پارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوامی اعتماد کا مظہر ہیں، زرداری

399
transferred

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں پارٹی کی مسلسل کامیابیاں عوامی اعتماد کا مظہر ہیں۔

زرداری ہاؤس میں مختلف شخصیات سے ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور کراچی تا کشمیر پی پی پی ایک بڑی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت سے پیپلز پارٹی ایک بار پھر عوامی حکومت بنائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو میں نے بنوایا تھا، مگر انہوں نے کارکردگی نہیں دکھائی اور عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیے۔ ملاقات کے دوران سیاسی شخصیات نے پارٹی رہنما کو آئندہ الیکشن کے سلسلے میں اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔