شاہ محمود کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست دائر

259
سندھ کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ آپ نے دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائیں اس لئے اعتراض لگا، آپ دستاویزات کو ترتیب میں لگا کر دوبارہ دے دیں۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہماری درخواست فوری معاملہ ہے اس لیے اگر جناب نوٹس فرما دیتے تو۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ دستاویزات ترتیب سے دے دیں پھر اس پرنوٹس جاری کر دیتے ہیں۔