اسلام آباد :نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹر اسحاق ڈارکو بحثیت قائدایوان کام جاری رکھنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس کی کاروائی کے دوران ارکان کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا کہ اسحاق ڈار بحثیت قائدایوان اپنا کام جاری رکھیں گے، اجلاس میں اس حوالے سے سابق وزیررمملکت شہادت اعوان نے اظہار خیال کیا تھا۔
چیئرمین سینیٹ نے آگاہ کیا کہ انھیں نگران وزیراعظم کی جانب سے باقاعدہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار بحثیت قائدایوان اپنا کام جاری رکھیں ۔