شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

550

مقبوضہ بیت المقدس:شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو نے اپنی متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ لی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے بیان میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا میں غلط تھا، جو باتیں میں نے کہیں وہ مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں۔

https://x.com/netanyahu/status/1718553935915458692?s=20

نیتین یاہو کا کہنا تھا میں معذرت خواہ ہوں اور سکیورٹی اداروں کے تمام سربراہان کی مکمل حمایت کرتا ہوں، اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے متنازع ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی۔

یاد رہے کہ نتین یاہو نے اپنی ٹوئٹ میں 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کی ناکامی پر سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں میں 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 2000 کے قریب زخمی ہو گئے تھے جبکہ 229 کے قریب اسرائیلیوں کو حماس نے یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی خاندانوں کی جانب سے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کے اہلخانہ کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔