کراچی: شہرقائد کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر علاقوں ایم نائن، ڈی ایچ اے سٹی، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور یوسف گوٹھ میں بارش ہوئی جبکہ گڈاپ کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے نظارہ حسین ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شارع فیصل، جمشید روڈ، بلوچ کالونی اور طارق روڈ میں بھی بوندا باندی ہوئی۔جبکہ شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہے، تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔