الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ جمع کرانے کا امکان

515

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے قانونی مشاورت مکمل کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن پیر کو سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اپنا جواب جمع کرائے گا، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں تقریبا مکمل کر چکا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ  نئی حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا، عام انتخابات کے انعقاد کے لئے صرف انتظامی فیصلے کرنا باقی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد جنوری کے آخری ہفتے 28 جنوری بروز اتوار کرانے کی تجویز ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے اب تک کے فیصلوں سے بھی آگاہ کرے گا۔