سوات: زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔