اسلام آباد: مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سندھ کا گورنر بننے کے لیے ان کے دفتر کے قالین گھسا دیے تھے مگر کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا اور وہ ماضی کو یاد نہیں رکھتے۔
اسحاق ڈآر نے کہاکہ حکومت ملی تو انتقام نہیں ملک و قوم کی خدمت ترجیح ہوگی، ماضی کے واقعات کے حقائق جاننے کیلئے کمیشن بنائیں گے، ماضی کے واقعات کے حقائق جاننے کیلئے کمیشن بنائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک دن میں 9ضمانتیں ہوئی تھیں، نواز شریف کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے ہو رہے ہیں، ہم بھی کہتے ہیں کہ جلد سے جلد الیکشن ہوں، ن لیگ جیتی تو وزیر خزانہ میرے علاوہ کوئی اور بھی ہوسکتا ہے، عدم اعتماد کے بعد حکومت کی ذمہ داری لینے کے حق میں تھا، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی نہ ہم اس پر یقین رکھتے ہیں۔