فرانس کا غزہ کی امداد کیلئے بحری جہاز مصر بھیجنے کا اعلان

569
Navy ship

قاہرہ: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ غزہ میں کشیدگی کی جلد روک تھام کے لیے کوششیں جاری ہیں، تمام انسانوں کے جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے، غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کی امداد کیلئے فرانس بحری جہاز مصر بھیجے گا۔

فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو جبرا مصر کی جانب دھکیلنا انتہائی سنگین عمل ہے۔ حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی جلد رہائی ناگزیر ہے، دہشت گردوں کے ساتھ کوئی نرمی برتی نہیں جائے گی،اسرائیل کے وزیر اعظم غزہ کی پٹی کو بجلی اور پانی فراہم کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیل گزشتہ 20دنوں سے مسلسل غزہ کی پٹی پر نہتے فلسطینیوں پر مستقل بمباری کررہاہے، شہید ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، اسرائیل بدمعاشی کے باعث غزہ کی عوام طبی امداد سے بھی محروم ہیں۔