شیخ رشید کی  طبیعت بہتر ہوگئی،  اسپتال سے ڈسچارج

471
politics

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ  شیخ رشیدکی حالت بہتر ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں قیام کے دوران شیخ رشید کا الیکٹروکارڈیوگرام (ECG) کروایا گیا اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد نے ان کی کڑی نگرانی کی، ڈاکٹروں نے انہیں اسپتا ل سے ڈسچارج کرتے ہوئے  آرام کرنے اور تجویز کردہ ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے بعد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انکا ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا  اور نگہداشت  کرنے کے لیے تجربہ کار افراد کی ذمہ داری لگائی۔