خنجراب سے لیکر سوات تک سیاحت کے فروغ کی بے پناہ صلاحیت ہے،نگران وزیراعظم

245

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خنجراب پاس سے لے کر سوات تک کے علاقے میں سیاحت کے فروغ کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی کاروباری کمیونٹی اور چینی تعاون کے ذریعے خنجراب پاس سے لے کر سوات تک کے علاقے کے سیاحت کے شعبے میں خاطر خواہ کام کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دے کر معاشی طور پر مستحکم ہوا جاسکتاہے، سیاحت سے ہی ملک کا نام روشن ہوتاہے،سیاحت کے لیے جدید طرز پر حکمت عملی تیار کرکے  خوشحال ماحول فراہم کیا جائے گا۔