اسرائیل حماس کشیدگی چین نے مشرق وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے

612

بیجنگ : اسرائیل فلسطین تنازع میں کشیدگی کے حالیہ اضافے کے بعد چین نے پچھلے ہفتے مشرق وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے۔

جہازوں میں ٹائپ 052 ڈی گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائر زیبو،  فریگیٹ جِنگ زہو اور سپلائی شپ چِنڈاہو بھی شامل ہیں۔چینی اخبار کے مطابق خلیجی علاقے میں متبادل کے طور پر 2 چینی بحری جنگی جہاز پہنچے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ۔اسرائیل حماس تنازع مشرق وسطیٰ میں پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے اندر 5 کلومیٹر تک شدید گولا باری کی، حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔دوسری جانب امریکا نے پورے مشرق وسطیٰ میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے، مزید میزائل نصب کرنے اور فوجیوں کو تعیناتی کے لئے الرٹ کر دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔