واشگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک اہلکار لارا فریڈمین نے امریکی انتظامیہ کی اسرائیلی حمایت کی پالیسی کے خلاف احتجاجاً اپنا استعفیٰ پیش کر دیاہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا کی اسرائیل نواز پالیسی کے خلاف امریکا میں کئی افراد مخالفت کرچکے ہیں، فریڈ مین نے بھی غزہ کے معاملے پر اسرائیل کی حمایت پر استعفیٰ دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دفتر برائے کانگریشنل اینڈ پبلک افیئرز کے ڈائریکٹرجوش پال بھی امریکی انتظامیہ کی اسرائیل نواز پالیسیپر اپنا استعفی پیش کر چکے ہیں، فریڈمین مڈل ایسٹ پیس فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں، جو عرب اسرائیل تنازع سے متعلق امریکی پالیسیوں کی رہنمائی میں مدد کرتی ہیں۔
خیا ل رہے کہ غزہ میں اسرائیلی درندگی کی وجہ سے اب تک 4ہزار 7سو 47 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ 15 ہزار 9سو97افراد زخمی ہوئے ہیں، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔