جیلوں میں موجود بیگناہ لوگوں کو عام معافی دلانا میرا مشن ہے،شیخ رشید

361

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود بیگناہ لوگوں کو عام معافی دلانا میری زندگی کا مشن ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ میں ساری قوم کا مشکور ہوں جن کی دعاوں سے چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی، نہیں معلوم میں نے چلہ کس جگہ پر کاٹا لیکن اس دوران مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ 

https://x.com/ShkhRasheed/status/1715943927285456970?s=20

انہوں نے کہا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوگئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔ 

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سے سرزد ہوئی ہے ان کی عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں، کل سے میں اس مشن کا آغاز کر رہا ہوں۔ 

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ قوم کی دعاں کی ضرورت ہے، انشا اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللہ ہمیں ماں، بہنوں، بیٹیوں کی دعاوں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔