لاہور : لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم تھے، ہیں اور چوتھی باربھی بنیں گے۔
ہفتہ کو لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے قافلے لاہورجلسہ گاہ کی جانب گامزن ہیں ، پاکستان کے عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے، نوازشریف کی آمد عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی نظر آج صرف اور صرف نوازشریف پر لگی ہوئی ہیں ، شہبازشریف نے 16ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ایوان وزیراعظم کے دروازے نوازشریف کیلئے 21اکتوبر کو کھل گئے ہیں، لوگ مینار پاکستان کی طرف نظر لگائے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی عزت کرتے ہیں، ہم اپنے سیاسی مخالفین کو گالی نہیں دیتے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مقف کی عزت کرتے ہیں ، نوازشریف کی آمد ہے، مریم نواز،حمزہ شہباز 3بجے پنڈال میں آجائیں گے۔