نیویارک: ایک نوجوان نے 469.5 فٹ بلندی سے پھینکی گئی گیند پکڑ کر منفرد ریکارڈ بنا لیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی نوجوان نے ٹینس کی گیند جو 469.5 فٹ بلندی سے پھینکی گئی تھی، کو پکڑ کر عالمی ریکارڈز کی کتاب میں اپنا باقاعدہ اندراج کروا لیا ہے
نیو یارک میں رہنے والے 18 سالہ کیمرون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر یہ دلچسپ اور منفرد ریکارڈ قائم کرنے کےلیے کم و بیش 2 سال تک مشق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے سال تو مشق کے دوران وہ گیند کے نزدیک بھی پہنچ نہیں پاتے تھے، لیکن اس کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے سخت کوشش کی اور کامیاب ہو گئے۔