کراچی میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 15 کیسز رپورٹ

546

کراچی میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق ضلع ملیر سے 9، ضلع کورنگی اور غربی سے 2، 2 کیسز سامنے آئے جبکہ ضلع جنوبی اور شرقی میں1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر ملیریا کے 3055 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔