فیصل آباد: ن لیگ کے رہنما راجا ریاض نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجا ریاض نے کہا کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں ن لیگ ہی کلین سوئپ کرے گی۔ انہوں نے نواز شریف کو عدالت سے ضمانت ملنے پر قوم کو مبارک باد بھی دی۔
راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز مینار پاکستان لاہور میں ہونے والا مسلم لیگ ن کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ پارٹی کی سیاسی ساکھ بحال ہو چکی ہے اور کارکن بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کی امید ہیں۔
انہوں نے اپنے دعوے میں کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ کلین سوئپ کرے گی اور نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔