لاہور:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے پاکستان آنے والے خصوصی طیارے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف گلف ایئرلائنز کے بوئنگ 738 طیارے سے پاکستان پہنچیں گے۔
نواز شریف کے خصوصی طیارے نے سی اے اے سے 21 اکتوبر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے لینڈ کرنے کی اجازت مانگی تھی، سی اے اے نے گلف ایئر کی خصوصی پرواز نمبر 4525 کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا خصوصی طیارہ دوپہر ڈھائی بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگا۔ طیارہ 3 بجکر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گا۔
نواز شریف دبئی پہنچ گئے ہیں اور ہفتہ کی صبح پاکستان روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ عدالتی فیصلوں کے بعد نواز شریف کا دورہ اسلام آباد کا پلان تبدیل ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پلان میں تبدیلی کی صورت میں نیا این او سی جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی سے جدہ پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ 5 افراد بھی دبئی آئے ہیں، نواز شریف کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام کی جانب سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔