کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جس کے بعد اب کراچی کے صارفین کے لیے ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک بار پھر بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے لیے ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے پر سماعت مکمل ہوگئی، جس میں نیپرا نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کےالیکٹرک کے صارفین کے لیے 3.02 روپے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست سنی۔
واضح رہے کہ کےالیکٹرک نے یہ اضافہ اپریل تا جون2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔ اس سلسلے میں نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اس پر اپنا مؤقف اتھارٹی کو دے گی تو مزید ورکنگ ہوگی۔