پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

1088
completed

پشاور: خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق خیبر پختون خوا میں آئندہ عام انتخابات کے لیے اضلاع کی سطح پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں حساس یا حساس ترین قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں بنانےکے عمل کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور  انتخابات کا انعقاد منصفانہ، شفاف اور پرامن بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے تمام ڈویژنز کے کمشنرز نے تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کمشنر پشاور کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پانچوں اضلاع کے ڈی سیز کو انتظامی اور سیکورٹی کی حکمت عملی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر، ایس پی سیکورٹی پشاور،پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضؒع خیبر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز شریک ہوئے۔