برطانوی وزیراعظم اسرائیل پہنچ گئے

428

تل ابیب:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک اسرائیل پہنچ ، جہاں وہ بنجمن نیتن یاہو اور اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران رشی سونک نے اس امر کی تصدیق کی کہ برطانیہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہےاور اضافی فوجی مدد کا وعدہ کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رشی سونک اسرائیل کے بعد مصر اور قطر کا دورہ بھی کریں گے۔
اپنے دورے سے قبل ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “ہر شہری کی موت ایک المیہ ہے۔ حماس کی طرف سے کی گئی خوفناک دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں بہت سی جانیں ضائع ہوئیں ۔”

انہوں نے مزید کہا کہ منگل کے روز غزہ کے ایک ہسپتال میں ہونے والا دھماکہ، جس میں سینکڑوں فلسطینیوں کی موت واقع ہوئی، خطے اور دنیا بھر کے رہنماؤں کے لیے ایک اہم لمحہ ہونا چاہیے کہ وہ مزید خطرناک کشیدگی سے بچنے کے لیے مل کر کام کریں۔،

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے راستہ کھولنے کا بھی مطالبہ کریں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی، جنہوں نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کیا تھا ، اگلے تین دنوں میں مصر، ترکی اور قطر کا دورہ کریں گے تاکہ تنازع پر بات چیت اور پرامن حل تلاش کیا جاسکے۔