ملتان: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف آنے کے بعد پاکستان کو وہیں لے جائینگے جہاں 2017ء میں تھا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کبھی جنوبی پنجاب میں (ن) لیگ کا وجود نہیں تھا، اب صوبائی، ڈسٹرکٹ کی سطح پر (ن) لیگ موجود ہے، حالیہ چند مہینوں میں مریم نواز نے پارٹی کے ونگز کو متحرک کیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 21 اکتوبر کی اہمیت کا ہمیں احساس ہے، 21 اکتوبر صرف نوازشریف کی واپسی کا دن نہیں ہے، اقتدار سے نکالے، دھکیلے جانے کے بعد ملک کو بحرانوں کا شکار کیا گیا، سیاست میں رواداری کو ختم کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج عام آدمی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، 21 اکتوبر کو دوبارہ ملک کو ترقی کے ٹریک پر لے کر جائیں گے۔