سندھ حکومت نے کراچی میں 113 ایکڑ اراضی واگزار کرادی

499

کراچی: انسداد تجاوزات فورس نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 113 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرالی ہے۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات راجہ طارق چانڈیو نے دعویٰ کیا کہ خلاف ورزی کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 133 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔

” راجہ طارق نے دعویٰ کیا  کہ کُل 133 ایکڑ سرکاری اراضی جس کی مالیت اربوں ہے، دوبارہ حاصل کی گئی ہے، جس میں میمن گوٹھ ملیر میں 35 ایکڑ، کھر کھڈو میں 6 ایکڑ، ناردرن میں 56 ایکڑ اور شاہ مرید میں 16 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

راجہ طارق نے تصدیق کی کہ لینڈ مافیا اس وقت سرکاری اراضی پر قابض ہے، تاہم اینٹی انکروچمنٹ فورس کی بھاری نفری زمین کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے تعینات کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف اسی طرح کے آپریشن دوسرے اضلاع میں بھی کیے جائیں گے۔