کراچی: روزنامہ جسارت کے الیکڑک کا اسٹار کسٹمر ہونے کے باوجود روزانہ جسارت کے دفتر میں8 سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کےالیکڑک انتظامیہ متعدد بار یہ بات کہہ چکی ہے کہ جسارت کے دفتر کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم گزشتہ ایک ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر8سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کے الیکڑک کی انتظامیہ نے جسارت کے دفتر کے دورے کے موقع پر خود یہ بات کہی ہے کے روزنامہ جسارت کراچی ہمارا اسٹار کسٹمر ہے ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کرتا ہے جسارت کادفتر لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہو گا۔ اس کے برعکس کے الیکڑک نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح جسارت کے دفتر میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
لوڈشیڈنگ کے حوالے سے جسارت کے ایڈمن منیجر نے کے الیکڑ ک IBC صدر میں ایک درخواست جمع کراوئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ جسارت کراچی جس کا ہیڈ آفس جمعیت الفلاح بلڈنگ اکبر روڈ صدر کراچی،جبکہ کے الیکڑک بل جس کا اکاﺅنٹ نمبر 400007928082 ہے۔
ہمارے اخبار کے ہیڈ آفس میں لوڈشیڈنگ کے مسائل کی وجہ سے دفتری امور میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہم آپ کے اسٹار کسٹمر ہیں نیز نیوز ادارہ ہونے کی وجہ سے 24 گھنٹے دفتر میں کام جاری رہتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ بھی ہمارے ہی پی ایم ٹی میں ہورہی ہے جبکہ اطراف کی گلیوں میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل رہتی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے مسئلے کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر مکمل لوڈشیڈنگ ختم کی جائے یا پھر پی ایم ٹی کی ”لائن“ تبدیل کی جائے۔ جبکہ ہمارا فیڈر Bank Quarter لوڈشیڈنگ کی زد میں نہیں ہے اس حوالے سے اسکرین شاٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔
کے الیکڑک کی انتظامیہ نے جسارت کے دفتر میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے موقف اختیار کیاکہ آپ کے دفتر کے اطراف بڑی تعداد میں لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے کنڈے کے زریعے بجلی کے کنکشن اپنے گھروں پر لگا یا ہوا ہے۔ جس کو ختم کرنے کے لیے کے الیکڑک کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور آئندہ 2ہفتے میں تمام ناجائز کنڈے ختم کرنے بعد ہی جسارت کے دفتر کی لوڈشیڈنگ ختم کی جاسکتی ہے۔