تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے سفاکانہ حملے میں 900 فلسطینیوں کی شہادت پر بدھ کو یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے طاقت کے زعم میں معصوم اور بے کس مریضوں کو بے رحمی سے نشانہ بنایا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اسپتال پر بمباری سے اٹھنے والے ان بلند شعلوں میں جلد ہی اسرائیل خود بھسم ہوجائے گا، غزہ کے اسپتال پر بمباری کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہے،اسرائیل کے اس گھناونے جنگی جرم پر کسی بھی آزاد شخص کی خاموشی جائز نہیں۔
ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی غزہ میں لگائی گئی آگ خود ان ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی اور فتح مظلوم فلسطینیوں کا مقدر ہوگی۔ادھر لبنان میں بھی ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے غزہ اسپتال پر حملے پر ملک بھر میں یوم غم و غصہ منانے کا مطالبہ کیا۔