ملتان سلطانز کیلیے ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون بالنگ کوچ مقرر

563

ملتان: ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کی  ٹیم ملتان سلطانز کے لیے خاتون بالنگ کوچ مقرر کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئرلینڈ کی 30 سالہ کیتھرین ڈالٹن کو پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے لیے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جو انگلش کرکٹ بورڈ  (ای سی بی) سے ایڈوانس لیول تھری سرٹیفائیڈ ہیں۔ اس کے علاوہ آئرلینڈ کی ویمن ٹیم کے لیے بھی 4 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا بھی ان کے ریکارڈ میں شامل ہے۔

 

کیتھرین اس سے قبل برطانیہ اور بھارت میں کوچنگ کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں  جب کہ وہ پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ پہلے کام بھی کر چکی ہیں جن میں محمد الیاس، سمین گل، ارشد اقبال اور انڈر 19 کے کھلاڑی شامل ہیں۔

کیتھرین ڈالٹن نے ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ وہ پی ایس ایل فرنچائز میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مردوں کی بڑی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز میں کام کرنا خود کے لیے باعث اعزاز قرار دیا ہے۔