پیٹرولیم نرخوں میں کمی: پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایے بھی کم کردیے گئے

1197

لاہو: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے بھی کم کردیے گئے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی ٹرانسپورٹر مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کرتا ہواپکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  ٹرانسپورٹرز مسافر گاڑیوں میں مقررکردہ کرایہ نامہ واضح جگہ آویزاں کریں اورگاڑیوں میں اوور لوڈنگ کرنے سے اجتناب کریں۔