تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جرائم جاری رہے تو دنیا بھرکے مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکتا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام کو ان کے جرائم کے لیے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، مقبوضہ فلسطین کی اسرائیلی سیٹلمنٹس میں شہری نہیں مسلح افراد مقیم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے ایران نے خبردار کیا تھا کہ فلسطینیوں پر حملے نہ رکے تو پیشگی کارروائی کی جاسکتی ہے، جنگ پھیلی تو اسرائیل کا جغرافیہ بدل جائیگا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی درندگی میں آئے روز اضافہ ہورہاہے، عالمی برادری اور اقوامتحدہ سمیت دیگر این جی اوز نے اسرائیل کو محاصرہ ختم کرنے کا حکم دیاہے، لیکن اسرائیل نے تمام احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے مزید حملے کرنے کی دھمکیاں دے رکھیں ہیں۔