سائفر کیس:جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

623

اسلام آباد:سائفر کیس میں جیل ٹرائل خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ محفوظ فیصلہ پیر کو سنائے گی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کی بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا فیصلہ معطل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔

9اکتوبر کو درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابرستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ 

درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پرکا لعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل سن کرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اس درخواست پر عدالتی حوالے دیکھنے کے بعد مناسب حکم نامہ جاری کریں گے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مرکزی اپیل میں ریاست کوفریق بنانیکی اجازت دینیکی استدعا کی گئی تھی۔