فلسطینیوں کیساتھ جاری ناانصافی ہی تنازع کی اصل وجہ ہے، چینی وزیر خارجہ

422
the conflict

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہےکہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافی ہی تنازع کی اصل وجہ ہے۔

وانگ یی نے بیجنگ میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے تنازع کی وجہ فلسطینیوں کے ساتھ “تاریخی ناانصافی” ہے۔

وانگ یی نے جوزف بورل سے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ “اس مسئلے کی جڑ  ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی خواہش میں طویل تاخیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی ناانصافی کا ابھی تک ازالہ نہیں کیا گیا، جب تک  فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھی جانے والی ناانصافی کو دور نہیں کیا جاتا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔