ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ: پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف دے دیا

497

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف دے دیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔

 پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 20 ، امام الحق 36 اور کپتان بابراعظم 50 رنز بنا کر وکٹ گنوابیٹھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سعود شکیل 6 جبکہ افتخار احمد 4 ، محمد رضوان 49 ، شاداب خان 2، محمد نواز 4، حسن علی 12 اور حارث رؤف 2 رنز بناکر رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا ، کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا ،محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں تاہم فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے، کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارت ہوم گراؤنڈ پر شکست دیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق احمد آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔