گوادر: صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افراد نے رات گئے حملے میں چھ مزدوروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔
مقامی حکام نے بتایا کہ حملہ تربت شہر کے سیٹلائٹ علاقے میں ہوا، جو ایران کی سرحد سے 120 کلومیٹر (75 میل) مشرق میں واقع ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے مقامی ٹھیکیدار نصیر کے زیر تعمیر مکان میں گھس کر گھناؤنا جرم کیا جس سے چھ مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ “چھ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ باقی دو شدید زخمی ہیں۔”
مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے پنجاب کے رہنے والے تھے۔
“حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں چھاپے مارے گئے”۔
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی خان ڈومکی نے تربت میں مزدوروں پر حملے اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔