اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 3 روپے فی یونٹ مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں درخواست جمع کروائی گئی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے قیمت میں 3.02 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست پر نیپرا میں سماعت 19 اکتوبر کو ہوگی اور منظور ہونے کے بعد صارفین پر 35 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔