اپنے ہی زیرتعمیر مکان کے کنویں سے تین بھائیوں کی لاشیں برآمد

889

مانسہرہ: تین بھائیوں کی  اپنے ہی زیر تعمیر مکان میں کام کرتے ہوئے کنویں سے لاشیں ملیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مانسہرہ کے علاقے ڈھوڈیال میں بجنہ کے رہائشی تین سگے جوان بھائی اپنے زیر تعمیر مکان میں کام کررہے تھے، تاہم انہیں گھر واپس نہ پہنچنے پر جاکر دیکھا گیا توزیر تعمیرمکان کے کنویں سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہل کاروں نے علی الصبح تینوں لاشوں کو باہر نکالا۔ممکنہ طور پر کنویں میں زہریلی گیس تینوں بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ بنی ہے۔

پولیس نے لاشیں نکالے جانے کے بعد سول اسپتال منتقل کرکے واقعے کی  تحقیقات شروع کردی ہے، جس کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔