لاہور شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران میں ڈینگی کے 73 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈینگی مچھر کے جان لیوا وار جاری رہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے مزید 73 نئے مریض سامنے آ گئے جبکہ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 61 ہے۔
سیکرٹری صحت پنجاب نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔