مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج داخل ہوگا، بارش اور برفباری کا امکان

520
snow likely

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج داخل ہوگا، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، پشاور، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے، بارش برسنے کا سلسلہ 14 سے 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا میں بلند پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اونچے پربتوں پر برفباری متوقع ہے، اسلام آباد، مری گلیات میں بھی بارش برسے گی۔

لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان اور پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کی توقع ہے، سندھ اور بلوچستان کے بعض مقامات میں بھی برسات ہو سکتی ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، 15 اور 16 اکتوبر کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔