ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے دوسری بار آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دے دی

617

آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو با آسانی 134 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جنوبی آسٹریلیاکی پوری ٹیم 312رن کے ہدف کے تعاقب میں 177 پر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے لابوشین 46 رن بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا جبکہ آسٹریلیا نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں، کیمرون گرین اور ایلکس کیری  کی جگہ مارکس اسٹوئنس اور جوش انگلس کو شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ لکھنؤ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔