چمن: پاک افغان باڈر چمن باب دوستی پر عام افراد کی نقل و حرکت ایک بار پھر معطل ہوگئی ۔
چمن میں پاک افغان سرحد پر عام افراد کی نقل و حمل جمعرات کی صبح سے ایک بار پھر معطل ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے افغان کاغذی تذکیرہ پر افغانوں کو پاکستان میں داخلے سے روکا، جس کے ردعمل میں افغان طالبان نے چمن سے شناختی کارڈ پر جانے والے مقامی افراد کو واپس پاکستان کی جانب دھکیل دیا۔
افغان طالبان کی جانب سے مقامی افراد کو واپس بھیجنے کے باعث باڈر سے عوام کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔