لندن: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پاکستان واپس آنے سے قبل لندن سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پارٹی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، تاہم اس سے قبل وہ مختلف ممالک کے دورے کریں گے، جس میں سعودی عرب اور امارات بھی شامل ہیں۔
نواز شریف برطانوی دارالحکومت لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ سے ہیتھرو ائرپورٹ پہنچے، جہاں نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ان کا استقبال کیا۔ روانگی کے وقت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعدادنواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی۔
واضح رہے کہ نواز شریف سعودی عرب پہنچنے کے بعد 5 دن وہاں ٹھہریں گے ، جس کے بعد وہ دبئی روانہ ہوں گے اور 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔