شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق

503

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے جمعیت علما ء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس  کے مطابق مولانا فضل الرحمن  اور شہبازشریف نے مجموعی سیاسی صورتحال اور شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے  مشاورت و اشتراک کے عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 20 میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا، پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔