کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

523

کراچی: زیر تعمیر عمارت گرنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ شاہ فیصل کالونی میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اس دوران 2 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور عمارت کی چھت بچھا رہے تھے۔

عمارت میں کام کرنے والے واقعے کے عینی شاہد مولا بخش نے بتایا عمارت میں آٹھ سے دس مزدور تین دن سے کام کر رہے تھے۔ 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے دیگر مزدور اب بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص مزدور نہیں بلکہ راہگیر تھا۔

پولیس نے مزید کہا کہ بھاری مشینری کو طلب کر لیا گیا ہے لیکن تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو میں اپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔