کراچی: امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں مزید سستا ہوگیا اور کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں 280 روپے سے نیچے آ گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالر 99 پیسے کی کمی سے 279 روپے 51 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا اور 279 روپے کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا۔