انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے نویں میچ میں افغانستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اس وقت 30 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور افغانستان کے 147 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر ابراہیم زدران 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رحمان اللہ گرباز 21 جب کہ رحمت شاہ 16 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔