جی ایچ کیو حملے کا پلان عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کا تھا، صداقت عباسی

682

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی نے انکشاف کیا کہ جی ایچ کیو حملے کا پلان عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کا تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے صداقت عباسی نے بتایا کہ 9 مئی واقعات دراصل چیئرمین پی ٹی آئی کی  جانب سے کی گئی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کے قریب ریلی نکالنے کا فیصلہ 9 مئی سے پہلے یعنی 4 مئی کو ہو چکا تھا۔  اس کے بعد 7 مئی کو طے پایا تھا کہ چیئرمین کی گرفتاری ہوئی تو آئی ایس آئی کے دفتر اور جی ایچ کیو پر دھاوا بولنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کیا کہ ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔ 6 مئی کی ریلی نکالنے کا مقصد بھی اسٹیبلشمنٹ ہی کو پیغام دینا تھا۔صداقت عباسی نے بتایا کہ 9مئی کے بعد میں ایک ماہ تک دوست کے گھر میں روپوش رہا اور پھر اہل خانہ کے ساتھ خاموشی سے گلگت چلا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ملک کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔