کسی کو فیور دینگے نہ کسی کیلیے ادارہ جاتی مداخلت ہوگی، نگراں وزیراعظم

424
economic policies

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم کسی کو فیور دیں گے اور نہی ہی کسی کے لیے کسی قسم کی ادارہ جاتی مداخلت ہوگی۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم صرف انتخابات کروانے کے لیے آئے ہیں۔ لہٰذا الیکشن میں نہ کسی کی حمایت کریں گے اور نہ ہی کسی کے لیے کوئی ادارہ جاتی مداخلت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی مغل بادشاہ ہوں کہ کسی سے کہوں لڑے یا نہ لڑے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک قانونی پارٹی ہے، اس کے جو لوگ صحیح ہیں، وہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

نگراں وزیراعظم کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پاس 3 ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، ہم صرف انتخابات کرانے کے لیے آئے ہیں۔ میری گفتگو سے متعلق بہت سی باتیں ہوتی ہیں، مگر مجھے وضاحتیں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق انہوں ںے کہا کہ ہم صرف ایسے افغان مہاجرین کو نکال رہے ہیں جن کا پاکستان میں کوئی اندراج نہیں ہے اور وہ غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔