حماس کا اسرائیل پر حملہ مسجدِ اقصیٰ پر کارروائیوں کا ردعمل ہے، شہباز شریف

522

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسرائیلی حملے  پر ردعمل دیتے ہوئے  شہباز شریف نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن، انصاف اور ترقی و خوشحالی کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ اسرائیل کے ناجائز تسلط، فلسطینی حصوں پر زبردستی اور غیر قانونی قبضے اور معصوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کو فوری ختم کیا جائے۔

https://x.com/CMShehbaz/status/1710920752596431068?s=20

انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کو سمجھنا ہوگا کہ فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو ختم، فلسطینی ریاست اور مشرقی القدس الشریف کو اس کا دارالخلافہ ماننے اور فلسطینیوں کو انکا بنیادی حق، حقِ آزادی اور خودمختاری دئے بغیر پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں۔