بیجنگ:چین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کشیدگی روکنے کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ کرائے۔
چین کے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کو اس وقت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی کشیدگی، تشدد اور تنازع پر گہری تشویش ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم متعلقہ فریقین کو پرامن رہنے، طاقت کے استعمال سے پرہیز اور فوری طور پر لڑائی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تا کہ عام شہریوں کی جان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور صوتحال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔