لاہور کے میڈیکل سٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہکرنا پڑ رہا ہے۔
ٹی بی کے مریضوں نے محکمہ صحت سے ادویات کی قلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے ٹی بی کی ادویات کی سپلائی نہیں آ رہی جب کہ دوا ساز کمپنیوں کے مطابق خام مال نہ ہونے کی وجہ سے ٹی بی کی ادویات نہیں بن رہیں ۔۔