سپریم کورٹ: 13 اکتوبر تک 360 مقدمات کی سماعت کیلیے 6 بینچ تشکیل

405

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے 13 اکتوبر تک 360 مقدمات کی سماعت کے لیے  6 بینچ تشکیل دے دیے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سپریم کورٹ نے 9 تا 13 اکتوبر مقدمات کی سماعت کے لیے 6 بینچ تشکیل دیے ہیں، جو کہ 360 مقدمات کی سماعت کریں گے۔ آئندہ ہفتے پیر 9 اکتوبر کو عدالت عظمیٰ کا 15 رکنی فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس پر سماعت کرے گا۔

10 اکتوبر سے لے کر 13 اکتوبر تک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 50 مقدمات سنے گا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آئندہ عدالتی ہفتے میں 120 مقدمات پر سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 50 کیسز سنے گا جب کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ بھی 50 کیسز کی سماعت کرے گا۔

علاوہ ازیں جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بھی 50 کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آئندہ ہفتے 40 کیسز کی سماعت کرے گا۔